اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ منحرف اراکین کو فوری طور پر نا اہل کیا جائے۔
منحرف اراکین اہل یا نا اہل؟ کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں وفاداریاں تبدیل کیں، ابھی تک ان تمام لوٹوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ 25 لوگ جنہوں نے ووٹ ڈالے، ان سب کا ریکارڈ موجود ہے، پاکستان کے عوام تو ان لوٹوں کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔
تحریک انصاف کا منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن رات تین بجے بھی جاگ رہا تھا۔
