چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین عالمی فورمز پر پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کو ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سی پیک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔
وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، اوآئی سی اجلاس میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، پاکستان چین کا اہم تذویراتی شراکت دار ہے۔
او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے، آرمی چیف
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون فراہم کریں گے، انسداد دہشتگردی کیلئےبھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں امن و استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور یوکرین کے معاملے پر بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔
