پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔
پشاور زلمی کی جانب سے زازئی نے 43 جب کہ حیدر علی نے 21 رنز بنائے۔ سلطانز کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پشاور کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
Zalmi won the toss and chose to field. Multan batting first. Score kya hoga? #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/V7n9fTSNrL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
ملتان سلطانز کے بیٹرز نے زلمی کے بولرز کی خوب پٹائی لگائی، رضوان نے 82 اور ٹم ڈیوڈ نے 57 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر اور سلمان ارشاد میدان میں اترے۔
دوسری طرف ملتان سلطانز کی حتمی الیون میں شان مسعود، محمد رضوان، صہیب مقصود، جونسن چارلس، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، شاہنواز ڈہانی اور بلیسنگ موزاربانی شامل تھے۔
