وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد عوامی لیڈر ہیں
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو ہر صوبے میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملی۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تحریک انصاف آگے، ن لیگ کا دوسرا نمبر
کنٹومنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کی پانچویں پوزیشن رہی۔ مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک بھِی سیٹ نہیں مل سکی۔پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔
Cantonment elections once again show PTI not only as the largest party but also the only national party. Pti won either highest or second highest seats in every province. PMLN 0 in balochistan, 5th in sind. PPP 0 in punjab & balochistan, 3rd in kp. PMIK only national leader
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 13, 2021
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف60 سیٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہے۔
مسلم لیگ نون کا56 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدواروں کا پچپن نشستوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جبکہ پیپلز پارٹی صرف14 سیٹیں جیت سکی ہے۔
ایم کیو ایم دس نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی نے سات نشستیں حاصل کیں، بے اے پی اور اے این پی کے حصے میں دو ، دو نشستیں آئی ہیں۔
لاہور سے مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، کراچی فیصل اور ملیر کینٹ سے تحریک انصاف جیت گئی۔
پشاور میں پیپلز پارٹی سب سے آگے، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد میں تحریک انصاف نے نون لیگ کو ہرا دیا۔
سیالکوٹ اور واہ کینٹ سے ن لیگ کامیاب، حیدر آباد میں ایم کیو ایم نے میدان مار لیا، کوئٹہ، ملتان اور سرگودھا میں آزاد امیدواروں جیت گئے۔راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو سبقت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جھگڑے
انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 180، مسلم لیگ ن کے 143 اور پیپلز پارٹی کے 112 امیدواروں نے حصہ لیا۔
