متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق پاکستانیوں کے لیے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا۔
ہم نیوز کے مطابق یو اے ای کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ و سفارتخانے سے تصدیق کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد صرف نادراویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہی درکار ہوگا، دفترخارجہ اور سفارتخانے سے تصدیق لازمی نہیں ہو گی۔
سعودی عرب کا یو اے ای سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے آج پاکستان سے آنے والوں کیلئے کورونا کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔
ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے 14 جولائی کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں پاکستان کے دفتر خارجہ کو نئی سفری شرائط کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
کورونا سرٹیفکیٹ کی تصدیق پاکستان کی وزارت خارجہ اور اس کے بعد اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے کرانی کی شرط عائد کی گئی تھی۔
