اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے امریکہ میں موجود چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک تصوی شیئر کی ہے جس میں وہ بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
بلاول و مریم کو کل سے انہی کی زبان و انداز میں جواب دیا جائیگا، شہباز گل
یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ بھاٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن نوکری کی تلاش میں کیسے امریکہ میں دربدر ہوے رہے ہیں۔ کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔ جب CV پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے pic.twitter.com/39fvBRMcm7
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 12, 2021
شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہ صاحب ہیں جو یہاں ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ ان کے ٹھاٹ بھاٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔
بلاول امریکہ جائیں، وزیر اعظم 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لکھا ہے کہ نوکری کی تلاش میں کیسے امریکہ میں دربدر ہورہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے لکھا ہے کہ کبھی اس بینچ اور کبھی اس نگر میں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جب سی وی پر ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔
آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے، فواد چوہدری
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ آمد پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت نہیں کی اور کہا کہ نجی دورے پر ہیں، ستمبر میں آئیں گے تو صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔
