گوادر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ افغان حکومت اور طالبان سے بات کریں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو سکے۔
گوادر کے منصوبوں سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں فائدہ ہو گا،وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ اگر افغانستان میں حالات خراب ہوئے تو اس کے اثرات خطے پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
طالبان کے حملے، ایک ہزار سے زائد افغان فوجی جان بچا کر تاجکستان پہنچ گئے
انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں سیاسی تصفیہ ہو۔ انہوں ںے کہا کہ اس کے لیے طالبان کے ساتھ بھی بات چیت کی کوشش کریں گے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان پہلے بھی طویل خانہ جنگی کا شکار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ وہاں حالات ٹھیک رہیں اور خانہ جنگی نہ ہو۔
کسی کو نہیں معلوم افغانستان میں کیا ہوگا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خانہ جنگی کا نقصان افغانستان کےعلاوہ خطےکے دیگر ممالک کو بھی ہوگا۔
