وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوہر ٹاون واقعے کے بعد بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے سامنے تمام ثبوت رکھیں گے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی حکومت کے ساتھ شئیر کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے پہلے ڈوزئیر پر دھیان نہیں دیا جس وجہ سے دوبارہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنا۔
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، عالمی برادری اداروں کو متحرک کرے: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ توقع ہے بھارتی دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانے کے لئے عالمی برادری ساتھ دے گی۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم بھارت سے امن کے خواہاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہندوستان کی دہشت گردی کو بے نقاب نہ کیا جائے۔
