محکمہ موسمیات نے ملک میں وقت سے پہلے گرمی کی آمد سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے ہفتہ کے دوران سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
اس کے علاوہ جنوبی پنچاب، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی ہو گی۔
بارشوں کا سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی میں اضافہ ہو گا جب کہ سندھ اوربلوچستان میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
