صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ہم نیوز کے مطابق ایوان صدارت نے ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام مین صدر مملکت عارف علوی نےکہا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ کورونا کے تمام مریضوں پر رحم فرمائے۔
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested positive for Covid-19. May Allah have mercy on all Covid affectees. Had 1st dose of vaccine، but antibodies start developing after 2nd dose that was due in a week. Please continue to be careful.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 29, 2021
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔ دوسری ڈوز کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔
