بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع گڈانی کے ساحل سمندر پر سینکڑوں کی تعداد میں جیلی فش مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیلی فش کس وجہ سے مری ہیں، اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
مردہ جیلی فش سے تعفن پھیل رہا ہے، جس سے مقامی آبادی اور تفریح کے لئے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی: ساحل سمندر پر ایک بار پھر مردہ حالت میں مچھلیاں پائی گئیں
یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں سی ویو کے ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ حالت میں مچھلیاں پائی گئی تھیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا تھا کہ سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی شامل ہونے سے مچھلیوں کی موت واقع ہوئی۔
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کے مطابق سی ویو کے ساحل پر آنے والی مچھلیوں کو مولیٹ کہا جاتا ہے اور یہ مچھلیاں زیادہ تر ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سمندر میں بارش کے پانی کے ساتھ ندی نالوں کا آلودہ پانی آتا ہے جس میں آکسیجن نہیں ہوتی بلکہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار زائد ہوتی ہے اور جو مچھلیاں اس پانی کی لپیٹ میں آتی ہیں، وہ مرجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا
