یوم پاکستان پر پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ اب 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
مزید پڑھیں: یوم پاکستان، پاک فوج نے نیا پرومو جاری کر دیا
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں ہوگی جس میں مسلح افواج شاندار فوجی پریڈ پیش کریں گی اور جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔
خیال رہے کہ یوم پاکستان قرارداد لاہور کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کے حصول کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا تھا۔
23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔
وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
