اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ ہی لے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے استعفے نہیں دینے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ شوق سے کریں۔ انہوں ںے کہا کہ اگر لانگ مارچ کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لیا تو قانون بھی کچھ نہیں کہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر پاکستان نہیں آسکتے ہیں۔
نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنیکی کوشش کررہے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس حوالے سے پیشکش کی کہ اگر نواز شریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کرسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف پاسپورٹ زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر نہیں کرسکتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے دورہ قطر سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ قطر کی رپورٹ پیش کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا، زرداری
وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی اور ممکنہ دھرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
