اوتاوا: کینیڈ میں تین سروں والا بطخ کا عجیب الخلقت بچہ سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈ کے شہر ہالی فیکس سے تعلق رکھنے والے برینٹ براٹین کو چین سے بھیجا گیا پارسل موصول ہوا جس میں سے تین سروں والا بطخ کا بچہ برآمد ہوا۔
برینٹ براٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بطخ کے بچے اور پارسل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پارسل چین سے بھیجا گیا تھا اور اس پر میرے گھر کا پتہ درج تھا۔ میں نے پارسل لینے سے انکار کیا تو ڈاکیا نے مجھے میرے گھر کا لکھا ہوا ایڈریس دکھایا جس کے بعد میں نے ہمت کر کے مشتبہ پارسل کھولا تو اس میں سے تین سروں والا بطخ کا مردار بچہ برآمد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارسل چین سے بھیجا گیا تھا اور عجیب الخلقت بطخ کا بچہ ایک گلاس جار میں بند تھا جسے دیکھ کر میں خود بھی حیران ہو گیا۔
برینٹ براٹین نے کہا کہ گلاس جار کے ساتھ ایک چھوٹا کا پرچہ بھی موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ بطخ کے بچے کو ہوا دار جگہ پر رکھنا چاہیے اور اس کے پروں کو سکھانے کے لیے ہیئر ڈرائیر استعمال کرنا چاہیے۔
