پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیاکہ عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پراعتماد کے لیے شہباز شریف اورنواز شریف کا مشکور ہوں۔ گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ
پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور شہباز شریف جیل میں ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں خورشید شاہ اور شہباز شریف کو رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کمپین بہت اچھی چل رہی ہے، کٹھ پتلی حکومتی ممبران کو بھی پی ڈی ایم نے عزت دلائی ہے۔
پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ہر ادارہ اپنا آئینی و جمہوری کردار اپنائے، ملک کو تاریخی غربت میں دھکیل دیا ہے، نااہل حکمران ملک کے لیے بوجھ بنا ہوا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو سینیٹ میں چیلنج کریں گے، لانگ مارچ کریں گے یہ فیصلہ کریں گے اس حکومت کو کس طرح ہٹانا ہے، جائز حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ناراض اتحادیوں کو زبردستی باندھا گیا ہے، اس وقت سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کررہے ہیں، جو مسلط کیا گیا ہے، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن کے بعد عدم اعتماد پر بات ہوسکتی ہے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی ہے، ہم سب مل کر جمہوریت کوبحال کریں گے، ہمیں ایک گیم سے کامیابی نہیں ملے گی، مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیج کر ہی پی ڈی ایم دم لے گی، یوسف رضا گیلانی نے لیڈر آف ہاؤس کا کردار بہترین انداز میں انجام دیا تھا، رائیونڈ سینیٹ الیکشن پرمشاورت کے لیے آئے ہیں۔
