واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی کانگریس کے رکن رون رائٹ دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
کورونا وائرس: دنیا میں 10 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد متاثر
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ رون رائٹ کو تقریباً دو ہفتے قبل کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
رون رائٹ امریکی ریاست ٹیکساس سے ایوان نمائندگان کے رکن تھے۔ وہ پہلے امریکی رکن کانگریس ہیں جن کا انتقال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص چھپانا خاندان کی جان لے گیا
اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں دو کروڑ 76 لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 4 لاکھ 75 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
