گلگت: پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی واقعے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز فوجی قیادت کے اقدام پر ویلکم کیا تھا۔
گلگت: مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونیوالی ملاقات اختتام پذیر
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کی وجہ سے مخالفین کو تنقید کا موقع ملا۔
اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کی جانب سے میاں نواز شریف کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی گئی۔
کراچی واقعے پر پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو
گلگت میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بات چیت میں پی ڈی ایم کے جلسے پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نوازشریف کی تقریر میں فوجی قیادت کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول
بلاول بھٹو کی جانب سے اس سے قبل بھی میاں نواز شریف کی تقریر پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا تھا۔ انہوں نے برملا کہا تھا کہ میاں نواز شریف کی تقریر میں فوجی قیادت کا نام سن کر دھچکہ لگا تھا۔
