پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ جتوانے والے مصباح الحق نے جیت اپنے امراض قلب میں مبتلا بچوں کے لئے بنائے جانے والے اسپتال کے منصوبے کے نام کر دی۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/139668/” position =”left”]
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں مصباح الحق نے کہا آج کے میچ کی جیت میں اپنے نئے اسپتال کے نام کرتا ہوں۔
I dedicate today’s win to my children heart hospital charity project @chdhospital @thePSLt20 pic.twitter.com/r0CxyhbcWv
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) March 5, 2019
مصباح الحق نے عزت دینے پر پشاور زلمی کی تمام ٹیم اور خصوصاً یونس خان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یونس خان کے ساتھ ہونے پرخود کو بااعتماد اور محفوظ محسوس کرتا ہوں۔
Thank u @PeshawarZalmi whole team and specially the legend @YounusK75 for this respect.Always feel confident and safe when u r around. https://t.co/LADPQuS2Kv
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) March 5, 2019
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے بھی مصباح الحق کی تعریف کی اور کہا کہ مصباح کرکٹ میں نئے آنے والے بچوں کے لیے بہترین مثال ہیں۔
واضح رہے پشاور زلمی لاہور قلندرز کے 125 رنز کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہو گئی تھی اور زلمی کی آدھی ٹیم محض 20 رنز پر پولین پہنچ گئی۔
زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے ٹیم کو سہارا دیا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔مصباح نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
