بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر پاکستان کی ایک اچھی ٹیم ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مجھے نہیں پتا پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مختلف ہوتا ہے،ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
روہت شرما کا مزید کہنا تھا مجھے پاکستانی فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں، پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
کارکردگی جانچنے کے بعد لاہور کے 11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات
یاد رہے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹونٹنی ورلڈ کپ میں 9 جون کو مدمقابل ہونگے۔