اسلام آباد: معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
وہ پی ٹی وی کے ڈرامہ گیسٹ ہاؤس میں شمیم صاحب کے کردار سے مشہور ہوئے، اس ڈرامے کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔

گیسٹ ہاؤس اپنے دور میں نہ صرف بے پناہ مقبول ہوا بلکہ اس نے ٹی وی ڈرامہ نگاری میں نئے معیار قائم کیے، اسی ڈرامے سے افضل خان (جان ریمبو) بھی مشہور ہوئے تھے۔
ثروت گیلانی کی ناک سرجری کی کہانی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اداکار کے چاہنے والوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
