پاکستان کی نجی توانائی کمپنی سنرجی آئی کو (Cnergyico) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں امریکہ سے 10 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرے گی۔
یہ تیل امریکی شہرہیوسٹن سے آئندہ چند ہفتوں میں لادا جائے گا اورپاکستان پہنچنے پراسے مقامی ریفائنری میں پروسیس کیا جائے گا۔
پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی،ڈیزل 1 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا گیا
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ معروف عالمی توانائی کمپنی وِٹول (Vitol) کے ساتھ طے پایا ہے اور ابتدائی طورپراسے “آزمائشی اسپاٹ کارگو” کے طور پرتجارتی لحاظ سے قابلِ عمل قراردیا گیا ہے۔
سنرجی آئی کو کے ترجمان کے مطابق اگراس تجرباتی درآمد کے نتائج مثبت رہے تومستقبل میں امریکی خام تیل کی باقاعدہ درآمد کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف ملکی توانائی کے تنوع میں مدد دے گا بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی کے نئے امکانات بھی پیدا کرے گا۔
یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان توانائی کے شعبے میں درآمدات کے نئے ذرائع تلاش کررہا ہے تاکہ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
