واشنگٹن، امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک ہیلی کاپٹرافسوسناک حادثے کا شکارہو گیا سواردو افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹردریائے سینٹ جانز کے اوپرپروازکررہا تھا جب وہ اچانک وہاں موجود بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد وہ قابو سے باہرہوکرقریبی مال بردارکشتی سے ٹکرا کردریا میں جا گرا۔
پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن بےنقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت
حادثے کے نتیجے میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کشتی میں سوارتمام افراد بحفاظت نکال لیے گئے، ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرموقع پرپہنچ گئیں اورآگ پر قابو پا لیا گیا حادثے کے وقت ہیلی کاپٹرمیں دوافراد سوار تھے جن کی لاشیں بعد ازاں دریا سے نکال لی گئیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کس مقصد کے لیے پروازکررہا تھا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پرواز کافی نیچی سطح پر کی جا رہی تھی۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
