لاہور: پنجاب بھر میں شہریوں کی ذاتی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر جرمانہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پنجاب کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے صوبے بھر کی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو ذاتی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر جرمانہ نہ کیا جائے۔ بشرطیکہ وہ پنجاب کے منظور شدہ ڈیزائن اور فارمیٹ کے مطابق ہوں۔
ٹریفک پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ معمول کی روڈ چیکنگ کے دوران بعض افسران موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اصل نمبر پلیٹس طلب کر رہے تھے۔ اور بعض صورتوں میں اسی بنیاد پر جرمانے بھی عائد کیے جا رہے تھے۔
محکمہ نے واضح کیا کہ اب حکومت کی جانب سے تیار کردہ نمبر پلیٹس کے اجرا کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ اور لائسنس شدہ نمبر پلیٹس کی مرکزی پیداوار ختم کر دی گئی ہے۔ شہری اب کسی بھی نجی وینڈر سے نمبر پلیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم لازمی ہے کہ پلیٹس پنجاب کے منظور شدہ فارمیٹ کے عین مطابق ہوں۔
خط میں ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ روڈ چیکنگ کے دوران صرف یہ تصدیق کی جائے۔ کہ نمبر پلیٹ منظور شدہ فارمیٹ پر پوری اترتی ہے یا نہیں۔ شہریوں سے حکومت کی تیار کردہ اصل نمبر پلیٹ طلب نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس کا مرکزی اجرا بند کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان کے 3 صوبوں میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں، 7 مراکز تباہ
محکمہ نے تاکید کی کہ نجی وینڈرز کی تیار کردہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان پر کوئی جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔ بشرطیکہ ڈیزائن منظور شدہ وضاحتوں کے مطابق ہو۔ اور ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

1 Comment
حکومتی ڈیزائن کیا ہے