چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، امپائر کی انگلی قبول نہیں
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے کیس کو اسلام آباد شفٹ کرکے آصف علی زرداری کو قیدی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے،ان کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظرےے پر قائم ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی ہے۔
کٹھ پتلی حکومت آئینی اور انسانی حقوق پامال کر رہی ہے،نیر بخاری
اس دور میں کوئی آزاد نہیں ہے، نہ صحافت آزاد نہ ہی کوئی ادارہ آزاد ہے، غریب کے گھر کو تحفظ دینے کے بجائے غریبوں کے گھر گراتے ہیں




