دنیا کی معروف انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کو بڑے پیمانے پر تکنیکی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر درجنوں اہم ویب سائٹس مفلوج ہوگئیں۔
سروس میں اچانک تعطل کے باعث خصوصاً برطانیہ میں لاکھوں صارفین شدید متاثر ہوئے جبکہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
کلاؤڈ فلیئر دنیا بھرکی لاکھوں ویب سائٹس کوسیکیورٹی، کارکردگی اورڈیٹا روٹنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو میوزیم میں نمائش کے لیے پیش
کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہونے سے متعدد بڑی آن لائن سروسز براہِ راست متاثر ہوئیں جن میں Microsoft، آؤٹ لک اور Uber جیسی نمایاں پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
صارفین کی بڑی تعداد نے ویب سائٹس تک رسائی میں ناکامی، ایرر میسجز اور ای میل سروس کی بندش سے متعلق شکایات درج کروائیں۔
ماہرین کے مطابق چونکہ کلاؤڈ فلیئر عالمی سطح پر ویب ٹریفک کے بڑے حصے کو ہینڈل کرتا ہے، اس لیے معمولی تکنیکی خرابی بھی وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل نظام کو متاثر کرسکتی ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے کمپنی کی جانب سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
