کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی 15 سے 20 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق عدالتی حکم پرفلیٹ خالی کروانے کے لئے بیلف اوراہلکارفلیٹ پر پہنچے تاہم دروازہ نہ کھلنے پر جب زبردستی اندرداخل ہوئے تولاش زمین پرپڑی ملی۔
پولیس نے فلیٹ سے شواہد جمع کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، اداکارہ گزشتہ 7 سال سے فلیٹ میں اکیلی مقیم تھیں، فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کررکھا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی، پولیس تحقیقات جاری ہے۔
