بھارت: لوک سبھا انتخابات کو سبکدوش افسران نے ’مشتبہ‘ قرار دیدیا

بھارت کے 64 سابق آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران نے کہا ہے کہ آزادانہ اور غیرجانبدارانہ لحاظ سے وہ گزشتہ تین دہائیوں میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے مقابلے میں سب سے نچلی سطح کے تھے۔