دادو: سندھ کے ضلع دادو کے علاقے مرکھپور محلا میں 11 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دودو پولیس کے مطابق بچے کے ماموں کی مدعیت میں تین مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان وڈیو رکارڈ کر کے بچے کو بلیک میل بھی کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امام مسجد کی 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا سول اسپتال سے میڈیکل کروایا گیا ہے۔ مبینہ ملزمان کو تین دن کے رمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
