سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 سے 8 فروری تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ہوگی،میٹروبس،اورنج لائن ٹرین اوردیگربسزبھی 3 دن بلا معاوضہ دستیاب ہو گی۔
مریم اورنگزیب نے لاہورکے شہریوں سے ذاتی گاڑیوں کے کم استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک دباؤ کم کرنے اورفضائی آلودگی گھٹانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بسنت کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
عوامی سہولت اور ماحولیاتی تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں،آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کیلئے اے آئی سسٹمز فعال ہے۔
ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے صنعتی اور ٹریفک اخراج کی نگرانی جاری ہے،ڈرون سرویلنس سے فیکٹریوں، بھٹوں اور گاڑیوں کی سخت نگرانی جاری ہے۔
