لندن: پرتعیش کار بنانے والی برطانوی کمپنی ایسٹن مارٹن نے جدید ترین پاور بائیک متعارف کرا دی ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت دو کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسٹن مارٹن نے ’ اے ایم بی 001‘ نامی پاور بائیک کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ فرانس میں جدید ترین موٹر سائیکل کی ریسنگ ٹریک پر ٹسٹنگ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لمیٹیڈ ایڈیشن موٹر سائیکل صرف سو خوش قسمت ہی خرید پائیں گے۔
اے ایم بی 001 میں ایک سواسی ہارس پاور کا ٹربو انجن استعمال کیا گیا ہے جو 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےبھاگنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لاڑکانہ: نوجوانوں میں ہیوی بائیکس کا مہنگا شوق
کمپنی کا کہنا ہےکہ ٹیسٹنگ کے نتیجے میں پروڈکشن کے دوران موٹرسائیکل کو مزید بہتر بنایا جائے گا جبکہ انجن کی ٹیسٹنگ بھی الگ سے کی جا رہی ہے تاکہ بائیک کو جلد از جلد مارکیٹ میں لایا جا سکے۔
ایسٹن مارٹن کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موٹر سائیکل کی ڈیلیوری شروع ہو جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت پاور بائیک کار کے برابر ہے۔
[post-gallery id=”1″ position =”full” img=”258764,258766,258765,258763,258762,258761″]
