لاہور، ریلوے کے حالیہ ٹرین حادثے پر وزارتِ ریلوے نے 3 افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرحماد رضا کررہے ہیں جبکہ چیف مکینکل انجینئرکیرج یوسف لغاری اورڈائریکٹرسول ورکس عارف الرحمان بھی اس میں شامل ہیں۔
لاہور سے راولپنڈی آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار،25سے زائد مسافر زخمی
ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر اپنی انکوائری رپورٹ وزارت کو ارسال کرے، ابتدائی رپورٹ وزیرریلوے حنیف عباسی کو پیش کردی گئی ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کے دیگرپہلوؤں سے بھی مکمل جانچ کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
وزارتِ ریلوے نے مسافروں کی سلامتی کواولین ترجیح قراردیا ہے اورریلوے نظام میں بہتری کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
