اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے کے پیش نظر واسا اوردیگرمتعلقہ ادارے الرٹ ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان، سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 15گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15 لاپتہ
ترجمان واسا کے مطابق نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
بارش کے پیش نظرنکاسی آب کا عمل تیزکردیا گیا ہے اورتمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
