سرحدی کشیدگی کے باعث 50 روز سے بند طورخم بارڈر آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلنے کا امکان ہے۔
سرحد بند ہونے سے اطراف میں کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں،امپورٹ،ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
طورخم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے کھول دی گئی
کسٹم ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، پھل اور سبزیاں برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، خشک اور تازہ پھل درآمد کی جاتی ہے۔ طورخم بارڈر سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطا 85 کروڑ روپے دوطرفہ تجارت ہوتی ہے۔
واضح رہے طورخم سرحد کی بندش کے باعث افغانستان کو 7 ہفتوں کے دوران اربوں رپے کا نقصان ہوا ہے۔
