چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی و علاقائی حالات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پرجنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
حج 2026ء :سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
سعودی فوجی قیادت نے پاک فو ج کی پیشہ ورانہ مہارت اوردہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا ،پاک سعودی مضبوط بھائی چارے اور دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
