اسلام آباد: بھارت دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بھی دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہار برہمی، رپورٹ پیش کرنے کا حکم
واضح رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جو اب بھی برقرار ہے۔
بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے
