ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.25 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء مہنگی اور 13 سستی ہو گئیں ، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 18 روپے فی کلو ، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 76.78 روپے، انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 240.59 روپے مہنگا ہوا۔
مہنگائی کی شرح میں کمی، چینی اور دالیں سستی ہو گئیں
ادارہ شماریات کے مطابق جلانے کی لکڑی، چینی، بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل، آلو اور پیاز فی کلو 3 روپے، چکن فی کلو 7.44 روپے تک سستا ہوا،نمک، گڑ، چاول ،دال ماش مسور بھی سستی ہوئی۔
