لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے 44 منٹ پر مشتمل تھا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے آج ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے حمزہ شہباز،سلمان شہباز اور بہو زینب بھی شامل تھیں۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں محض چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں اور ہرسیاسی جماعت اس میں کامیابی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہی ہے۔
میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر ہیں اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا منصب بھی رکھتے ہیں۔
