کراچی: آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کل معمول کے مطابق گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سی این جی پمپس مالکان کا کل اس حوالے سے اجلاس ہو گا۔
آل کراچی ٹرانسپورٹ کے رہنما ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ کل ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق سڑکوں پر چلے گی جبکہ ہفتے کے روز اجلاس بلایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کرایوں میں اضافے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے معاملے پر اہم فیصلے ہوں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان سی این جی اونرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ وہ قیمت کے حوالے سے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کل اجلاس کریں گے۔ ابھی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں اور 82 روپے قیمت میں سی این جی دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل صوبے بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اسٹیشنز شیڈول کے مطابق بند رہیں گے۔
