اسلام اباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما جویریہ ہیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے کر بہت بڑے دل کا مظاہرہ کیا لیکن نئی دہلی کا ردعمل انتہائی بے وقوفانہ اور مضحکہ خیزتھا۔
پروگرام نیوزلائن میں میزبان شائستہ یوسف سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹویٹ کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا۔

پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما رومینہ عالم نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خونی کھیل کھیل رہا ہے، پاکستان میں بھارت دشمنی کے نام پر الیکشن نہیں لڑے جاتے۔
نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نیت صاف ہے، وقت نے ثابت کیا کہ جو کچھ وہ کرتے ہیں دوسرے بھی ان پر عمل کرتے ہیں۔
رومینہ عالم نے اپنے نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی پر کہا کہ جب نواز شریف اور مریم نواز جیل میں تھے، ہماری پارٹی تب بھی مستحکم تھی اور اب تو ہمارے رہنما جیل سے باہر ہیں اس لیے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مختلف چیزوں پر اتفاق اور اختلاف جمہوریت کا حسن کا ہے اسی لیے ن لیگ کے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
