جکارتہ: ایشین گیمز2018 میں ہاکی کے بعد اسکواش مقابلوں میں بھی قومی ٹیم نمبرون کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو ملائیشیا سے شکست ہوئی اور کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
ملایشیا نے پاکستان کو 2-0 سے ہرا کر مردوں کے اسکواش مقابلوں میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو پہلے سیٹ میں 6-11-8،11-6،11اور دوسرے سیٹ میں 7-11،11-8،16-14،11-6 ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشین گیمز کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اب تک چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ 34 ویں نمبر پر ہے۔ قومی اسکواڈ نے کبڈی، اسکواش، کراٹے اور ایتھلیٹکس میں کانسی کا تمغہ کا حاصل کر رکھا ہے۔
کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو سیمی فائنل میں 27-24 سے شکست دی تھی جب کہ کراٹے کے خواتین مقابلوں میں قوم کی ہونہار کھلاڑی نرگس نے نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے ہرایا تھا۔
ہاکی میں کانسے کے تمغے کے لیے پاکستان کا مقابلہ آج بھارت سے ہوگا۔
