بنوں: قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ فاٹا کےعارضی طور بے گھر ہونے والے وہ افراد (آئی ڈی پیز) جو ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے انہیں باعزت طریقے سے گھروں کو بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں مین عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر تے ہوئے محسن داوڑ نے کہا وہ آئی ڈی پیز کے مسائل پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔
رکن قومی اسمبلی نے نے اس موقع پر پوری قوم کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ محسن داوڑ نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اب آئے گی، کوئی بھی شخص اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا ۔
وزیرستان سے منتخب ازاد رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے پختونوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے آئی ڈی پیز کمیپ جانے کی اجازت نہ ملنے پر دکھ ہوا، آج آئی ڈی پیز کے ساتھ کمیپ میں عید کی خوشیاں شئیرکرنا چاہتا تھا لیکن اجازت نہیں دی گئی۔
