کراچی، سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اوردیگرسرکاری ادارے بند رہیں گے، حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پراحتیاط اور نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیل کا مقصد بھٹو صاحب کی یاد میں احترام اور قومی خدمت کو اجاگر کرنا ہے۔ مختلف تقریبات، مشاعرے اور یادگاری پروگرام بھی اسی دن منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام اور سیاسی کارکنان ان کی خدمات کو یاد رکھ سکیں۔
پنجاب میں یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
سندھ حکومت کے اس اعلان سے صوبے میں کارکنان اور شہریوں کے لئے منصوبہ بندی میں سہولت ہوگی اورعوام کو موقع ملے گا کہ وہ قومی رہنما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں۔
