اسلام آباد، شدید بارش کے باعث پشاور سے اسلام آباد موٹروے پر مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن اور حدِ نگاہ میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال بہتر ہونے تک انتظار کریں۔
ملک بھر میں بارش، برفباری اور سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی ٹریفک بحال کر دی جائے گی جبکہ عملہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے، مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے،ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مصروف ہیں۔
