لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی نے نسیم شاہ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
حکام نے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی۔ جس کی بنیاد پر انہیں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ نسیم شاہ نے پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے معافی بھی مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان پر پابندی کا خطرہ، میچ ریفری نے فیصلہ محفوظ کر لیا
واضح رہے کہ چند روز قبل نسیم شاہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ وائرل ہوا تھا۔ جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف تھا۔ مریم نواز میچ میں مہمانِ خصوصی تھیں اور شائقین کو داخلے کی اجازت نہ ہونے کے باوجود وہ اپنے خاندان کے ہمراہ وہاں موجود تھیں۔ جس پر نسیم شاہ کے اکاؤنٹ سے تنقید کی گئی۔
