تہران، کویت سٹی، کویت میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے اس واقعے کا الزام اسرائیل پر عائد کردیا ہے جبکہ کویت نے اسے ایرانی جارحیت قرار دیا ہے۔
ایرانی فوج کی آپریشنل کمانڈ ختم الانبیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں پلانٹ پر حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیل نے یہ کارروائی ایران پرالزام عائد کرنے کے بہانے کے طور پر کی، جو صہیونی حکومت کی جارحیت کا عکاس ہے۔
ایران نے معاہدہ نہ کیا اور آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہے، ٹرمپ کی دھمکی
دوسری جانب کویتی حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سروس بلڈنگ پر ایرانی حملے کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا اورایک بھارتی مزدور ہلاک ہوگیا۔
کویت کی وزارتِ بجلی کے مطابق واقعے کے فوری بعد تکنیکی اور ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور پلانٹ کی معمول کی سرگرمیاں برقرار رکھی جا سکیں۔
