واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا اور آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگی آپریشنز ختم کرنے پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ اور مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ ایران کی طرف سے پیشرفت نہ ہوئی تو اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں فوجی آپریشن ختم کرنے کے لیے نئی رجیم کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں۔ اور مذاکرات میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔ اور امید ہے معاہدہ ہو جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلی تو ایران کے تمام پاور پلانٹ تباہ کر دیں گے۔ پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹ، تیل کے کنویں اور خارگ جزیرہ مکمل تباہ کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کو خلیجی مچھلیوں کی خوراک بنا دیں گے، ایرانی فوج کی امریکا کو دھمکی
انہوں نے کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر ابھی تک ان جگہوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ اور یہ ہمارے ان فوجیوں اور افراد کا بدلہ ہو گا جنہیں ایران نے 47 سال کے دوران مارا ہے۔
