معروف بنگالی اداکار راہول ارونودی بینرجی 29 مارچ 2026ء کو بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ساحل پر شوٹنگ کے دوران سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکار ایک ٹی وی سیریل کی شوٹنگ کے دوران پانی میں داخل ہوئے، تاہم وہ اچانک گہرے پانی کی جانب چلے گئے اور واپس نہ آ سکے۔ موقع پر موجود عملے نے فوری امدادی کوششیں کیں، مگر انہیں بچایا نہ جا سکا۔
گلوکار کو ایک گانے نے ملک کا وزیراعظم بنادیا
ریسکیو ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تاکہ ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا سکے، تاہم ڈاکٹرز نے اسپتال پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بنگالی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
ان کی اہلیہ، اداکارہ پرینکا سرکار نے بھی اس سانحے پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے پرائیویسی اور وقار برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی
واضح رہے کہ راہول ارونودی بینرجی نے اپنے فنی کیریئر کے دوران متعدد فلموں اور ٹی وی منصوبوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی باصلاحیت کارکردگی کے باعث ناظرین میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
