آسٹریلیا کی حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عالمی تیل بحران کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل پر عائد فیول ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرِاعظم انتھونی البانیزی کے مطابق یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت فیول ایکسائز تقریباً 52.6 سینٹ فی لیٹر سے کم ہو کر 26 سینٹ فی لیٹر رہ جائے گا۔ فیصلے سے پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں یہ کمی عارضی طور پر تقریباً تین ماہ کے لیے ہو گی، جس کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
مزید برآں حکومت نے بھاری گاڑیوں پر عائد روڈ یوزر چارج بھی عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نیشنل فیول سکیورٹی پلان بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے حکومتی خزانے پر اربوں ڈالر کا بوجھ پڑے گا، تاہم یہ اقدام عوامی ریلیف کے لیے ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
