نیپال کے 35 سالہ گلوکار بالیندرا شاہ کو ایک گانے کی مقبولیت نے ملک کا وزیراعظم بنا دیا۔
رپورٹس کے مطابق “بیلن” نامی اس رہنما کی جماعت نے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کی، جس کے بعد صدر کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ سونپی گئی۔
حمزہ علی عباسی کی بہن کے منی لانڈرنگ کیس میں معروف اینکر کا حیران کن بیان
یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ملک میں بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ چکی تھی، جس نے سیاسی منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ حلف برداری سے ایک روز قبل بالیندرا شاہ نے اپنا نیا ریپ گانا “جے مہاکالی” جاری کیا، جو مختصر وقت میں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگیا۔
اس گانے میں عوام کے لیے امید، ترقی اور تبدیلی کا پیغام دیا گیا، جبکہ ویڈیو میں انتخابی مہم اور عوامی جوش و خروش کو بھی اجاگر کیا گیا۔
جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی
حلف برداری کی تقریب میں ان کا منفرد انداز بھی توجہ کا مرکز بنا، جہاں وہ روایتی لباس کے ساتھ جدید اسٹائل میں نظر آئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی کامیابی نہ صرف نوجوان قیادت کے ابھار کی علامت ہے بلکہ یہ روایتی سیاست کے مقابل ایک نئی سوچ کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔
علاقائی سطح پر بھی اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
