معروف اینکر پرسن جنید سلیم نے اپنے وی لاگ میں اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اہم اور چونکا دینے والی معلومات شیئر کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالیاتی لین دین کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر متعدد بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔
بہن کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق حمزہ علی عباسی کی اہم وضاحت
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف رپورٹس میں اس کیس سے متعلق متضاد دعوے سامنے آ رہے تھے، جس پر اینکر جنید سلیم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں بلاجواز اس کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس نوعیت کی قیاس آرائیاں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

اپنے وی لاگ میں جنید سلیم نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بڑی مالیت کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مجموعی رقم اربوں روپے تک پہنچتی ہے۔ ان کے مطابق بعض اکاؤنٹس مشترکہ طور پر بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع ان کا کلینک رجسٹرڈ نہیں ہے۔ مزید برآں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ملازمین کے نام پر چیکس کے ذریعے ادائیگیاں کیں، جن میں ڈرائیورز اور دیگر عملہ شامل ہے۔
حیران کن امر یہ ہے کہ ان کی جانب سے ظاہر کی گئی سالانہ آمدن محدود ہے، تاہم اتنی بڑی مالی ٹرانزیکشنز کی وضاحت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ یہ معاملہ اس وقت مزید تحقیقات اور عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے آن لائن رشتہ ایپ لانچ کر دی

اسی دوران حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی مؤقف سامنے آیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ان کی پیشہ ورانہ دیانتداری پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قانون کے مطابق حل ہونے دیا جانا چاہیے اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ اور ایستھیٹیشن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور اپنے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ وہ مختلف پلیٹ فارمز پر خوبصورتی اور جلدی نگہداشت کے موضوعات پر بھی گفتگو کرتی رہی ہیں۔
